سورة القمر - آیت 41
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور فرعونیوں (١٩) کے پاس بھی بہت سی ڈرانے والی چیزیں آئیں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: فرعون کی قوت وسطوت سے کون آگاہ نہیں جب اس نے بھی آیات بینات کا انکار کیا ۔ اور اللہ کی تعلیمات سے روگردانی کی ۔ تو اللہ تعالیٰ نے نہایت سختی کے ساتھ اس کو پکڑا ۔ اور لاؤ لشکر سمیت قلزم میں غرق کردیا *۔