سورة القمر - آیت 40
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے قرآن کو یقیناً نصیحت کے لئے آسان بنا دیا ہے، پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: تفسیر قرآن کا مژدہ جو ہر واقعہ کے بعد سنایا جاتا ہے ۔ اس کے معنے یہ ہیں ۔ کہ قرآن یہ بتانا چاہتا ہے ۔ کہ سمجھانے کے لئے ہم انداز بیان میں کس درجہ تنوع ملحوظ رکھتے ہیں ۔ اور کیونکر حقائق کو مختلف اسالیب میں ظاہر کرتے ہیں ۔ یہ اصل میں بطور ٹپ کے بند کے ہے ۔ غرض یہ ہے کہ تلاوت قرآن کے وقت مسلمان اس نکتہ کو سامنے رکھے ۔ کہ یہ کتاب عزیز اپنے انداز فکر وعمل کی کوئی دشواری نہیں رکھتی ۔ اس کو سمجھنا آسان ہے ۔ اور اس پر عمل پیرا ہونا آسان تھا *