سورة القمر - آیت 9

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان سے پہلے قوم نوح (٤) نے بھی جھٹلایا تھا، پس انہوں نے ہمارے بندے کی تکذیب کی، اور کہا کہ یہ پاگل ہے اور اسے جھڑکا گیا

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حضرت نوح کا واقعہ تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے ۔ کہ ان کے ساتھ کیا سلوک روارکھا گیا ۔ انہوں نے جب اللہ کے پیغام کو قوم کے سامنے پیش کیا ۔ تو قوم نے کہا ۔ اور اللہ کے اس پاکباز بندے کے متعلق کس نوع کے خیالات کا اظہار کیا *۔