وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
اور یہ کہ اسی نے عاد اول (٢٥) کو ہلاک کردیا تھا
ف 1: اللہ تعالیٰ کا قانون میکافات یہ ہے ۔ کہ وہ پہلے تو اتمام حجت کے لئے انبیاء بھیجتا ہے ۔ خوارق اور معجزات دکھاتا ہے ۔ کتابیں نازل کرتا ہے ۔ اور پھر جب سرکش اور نادان انسان ان سب چیزوں سے آنکھیں بند کرلیتا ہے ۔ اور گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دیتا ہے ۔ تو اس کا غصہ بھڑکتا ہے ۔ اور غیرت میں تحریک ہوتی ہے ۔ اس وقت وہ ان لوگوں کو زندگی کے تنمام حقوق سے محروم کردیتا ہے ۔ چنانچہ تعلیم قوم عاد نے جب اللہ کے پیغام کو ٹھکرادیا ۔ تو ہلاکت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔ قوم ثمود میں سے کوئی نفس باقی نہ رہا ۔ نوح کی قوم پرچادر آب اڑھا دی گئی ۔ سدومیوں کی بستیاں الٹ دی گئیں ۔ اور اسی طرح بتادیا گیا ۔ کہ اللہ کی گرفت بہت سخت ہے *۔ حل لغات :۔ اطنی ۔ یعنی پونجی باقی رکھتا ہے ۔ سرمایہ برقرار رکھتا ہے * الشعریٰ۔ ایک ستارہ کانام ہے ۔ جس کی پرستش ہوتی تھی * المرتلکہ ۔ وہ بستیاں جو الٹ دی گئیں *۔