أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
اے میرے نبی ! کیا آپ ان سے (دعوت و تبلیغ کا) کوئی معاوضہ (٢١) طلب کرتے ہیں جس کے بوجھ تلے وہ دبے جا رہے ہیں
پیغمبر تنخواہ دار نہیں ہوتا (ف 2) جب یہ بدبختان ازلی رشدوہدایت کے فیوض سے محروم رہتے تو حضور کو بتقاضائے شفقت پیغمبرانہ بڑا دکھ ہوتا ۔ اور آپ کے قلب پاک پر یہ انکار وتمرد بہت گراں ہوتا ۔ اس لئے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کا کام محض میرے پیغام کو ان تک پہنچا دینا ہے ۔ اگر یہ نہیں تسلیم کرتے تو نہ کریں ۔ آپ ان سے کچھ معاوضہ تو وصول کرتے ہی نہیں جو ناکامی پر خواہ مخواہ ملال ہو ۔ مان جائیں تو اس میں ان کا اپنا بھلا ہے نہیں مانتے ہیں تو اپنی عاقبت خراب کرتے ہیں ۔ آپ بالکل پرواہ نہ کریں ۔ اور طمانیت قلب کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو ادا کرتے رہیں ۔ حل لغات : مَغْرَمٍ ۔ نادان۔