سورة الطور - آیت 36
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا آسمانوں اور زمین کو انہوں نے پیدا (١٧) کیا ہے، بلکہ وہ یقین کی دولت سے محروم ہیں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: غرض یہ ہے ۔ کہ یہ لوگ اپنے مرتبہ ومقام کو پہچانیں ۔ اور اللہ کے سامنے جھکیں ۔ کیونکہ یہ خودبخود موجود نہیں ہوں گے ۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو خلعت وجود بخشا ہے *۔ حل لغات :۔ اخلامھم ۔ حلم کی جمع ہے ۔ بمعنے عقل * تقولد ۔ تقویل کے معنے وضع کرنے کے ہیں * لسم ۔ سیڑھی *۔