سورة الذاريات - آیت 51
وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور تم لوگ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بناؤ، میں بے شک اس کی جانب سے تمہارے لئے صاف صاف ڈرانے والا ہوں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
مظاہر قدرت سے استدلال (ف 1) فرمایا آسمانوں کی وسعتوں کو دیکھو نجوم وکواکب کے فوائد اور ان کی مصلحتوں پر غور کرو پھر یہ دیکھو کہ زمین کو ہم نے کس طرح تمہارے پاؤں تلے بچھا رکھا ہے اور کیونکر ہر چیز کو دو دو قسم کا بنایا۔ تمہیں معلوم ہوجائیگا کہ یہ سب چیزیں اس کی توحید اور قدرت کا ملہ پر صریح دال ہیں ۔ اس لئے اگر تمہارا مطالعہ صحیح اور کامل ہے تو پھر تمہارا فرض یہ ہے کہ خلوص اور عقیدت کے ساتھ خدا کے حضور میں آؤ اور دوڑ کر رشتہ توحید کو تھام لو ۔ کیونکہ وہ ذات ہر نوع کے ساجھے سے پاک اور بالا ہے ۔