سورة الفتح - آیت 19

وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور بہت سے اموال غنیمت جنہیں وہ حاصل کریں گے، اور اللہ زبردست بڑی حکمتوں والا ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) ببول کے درخت کے نیچے سرفروشوں کی ایک مخلص جماعت نے حضرت عثمان (رض) کے انتقام لینے کے لئے یعنی ایک مسلمان کی عزت وحرمت پر جان نچھاور کردینے کے لئے ایک عہد کیا تھا ۔ یہ عہد بیعۃ رضوان سے موسوم ہوا ۔ اور اب تک قرآن کے لازوال اوراق میں اس عہد کا تذکرہ ہے ۔ اور ہمیشہ تک ان کی اس وفاداری اور خلوص کا چرچارہے گا ۔ یہ پاکبازلوگ وہ تھے جن پر اللہ نے اپنا فضل وکرم کیا اور ان کو اپنی رضا کا تمغہ عنایت فرمایا ۔ کیونکہ انہوں نے اس کو خوش کرنے کے لئے اپنی زندگی تک قربان کردینے کا تہیہ کرلیا ۔ فرمایا اللہ نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور فتح خیبر کی خوش خبری سنائی ۔