سورة آل عمران - آیت 163

هُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اُن (رضائے الٰہی کی اتباع کرنے والوں) کے اللہ کے یہاں مختلف درجے ہوں گے، اور اللہ ان کے کاموں کو اچھی طرح دیکھ رہا ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) اس آیت میں بتایا ہے کہ مجاہدین جو اللہ کی رضا جوئی کے لئے اپنے آرام وآسائش کو چھوڑ کر نکل کھڑے ہوئے ہیں وہ ان سے یقینا بہتر ہیں جو گھروں میں بیٹھے ہوئے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں ۔ مجاہدین کی نسبت ارشاد ہے کہ ﴿هُمْ دَرَجَاتٌ یعنی وہ اپنی جانفروشیوں کی قیمت آپ ہیں ، وہ مجسمہ اجر وثواب ہیں ۔