سورة البقرة - آیت 37

فَتَلَقَّىٰ آدَمُ مِن رَّبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پھر آدم نے اپنے رب سے چند کلمات (٨٥) سیکھے، تو اللہ نے ان کی توبہ قبول کرلی، بے شک وہی توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان ہے (٨٦)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: فَتَلَقَّى: حاصل کرنا ، لینا ، تَابَ عَلَيْهِ: اس نے معاف کیا ۔ بخشا ، اصل ، توب ہے یعنی رجوع کرنا ۔ لوٹنا ۔