ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ
(ان سے کہا جائے گا کہ) تم اور تمہاری بیویاں خوشی خوشی جنت میں داخل ہوجاؤ
جنت اسلامی نقطہ نگاہ سے ف 1: اسلامی نقطہ نگاہ سے جنت کا مفہوم یہ ہے کہ وہ زندگی کا کامل اور جامع ترین مفہوم رہے ۔ جہاں نفس کی تمام خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے جہاں وہ سب کچھ مہیا ہے ۔ جس کے حصول کے لئے انسان دنیا میں تگ ودو کرتا ہے جہاں غم واندوہ اور احتیاج نہیں ہوتی ہے ۔ جہاں مسرت واجتہاج کے سوتے پھوٹتے ہیں ۔ اور تسکین وثانیت کی نہریں رواں ہیں ۔ جہاں مادہ اپنی پوری زیبائش کے ساتھ موجود ہے ۔ اور روح اپنی ساری آرائش کے ساتھ جلوہ گر ۔ جہاں انسان باہم دشمن نہیں ہوتے ۔ جہاں پورا امن وسکون ہوتا ہے ۔ اور اللہ کا قرب اور اس کی حضوری میسر ہوتی ہے ۔ جہاں فر لمحہ اور ہر آن اس کے جلوہ ہائے گوناگوں نظر اور فکر کو نزہت بخشتے ہیں ۔ اور جہاں انسان کو ظاہر وباطن کے لحاظ سے شادابیاں عطا ہوتی ہیں * حل لغات :۔ الاحزاب ۔ گروہ ۔ حزب کی جمع ہے * باختہ ۔ اچانک ۔ خلاف توقع ۔ ناگاہ * محاف ۔ طبق ۔ بڑا پیالہ ۔ ملحقۃ مفرد ہے * اکواب ۔ آنجورہ ۔ کوب کی جمع ہے * وتلدالاعین ۔ اور آنکھیں مطف اندوز ہونگی *۔