سورة الزخرف - آیت 25
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس ہم نے ان سے بدلہ لے لیا، تو آپ دیکھ لیجیے کہ (اللہ اور اس کے رسول کو) جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: ان کی اس سرکشی کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ لوگ صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔ اور قدامت پرستی کے عمیق غاروں میں مدفون ہوگئے *۔