سورة الشورى - آیت 16

وَالَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِن بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جو لوگ اللہ کے دین کے بارے میں، اسے (بہتوں کی ذریعہ) قبول کئے جانے کے بعد جھگڑتے (١٢) ہیں، ان کی دلیل ان کے رب کے نزدیک باطل ہے، اور ان پر اللہ کا غضب ہے، اور ان کے لئے سخت عذاب ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اہل کتاب بھولے بھالے مسلمانوں سے کہتے تھے کہ کیوں نہ ہم اور تم ان انبیاء پر متفق ہوجائیں جن پر تمہارا بھی ایمان ہے اور حضور (ﷺ) کی نبوت کو جو مختلف فیہ ہے چھوڑ دیں ۔ اس کا جواب دیا ہے کہ جبکہ حضور (ﷺ) میں اور گزشتہ انبیاء میں کوئی فرق نہیں ۔ سب کے پیغام میں یکسانی اور وحدت ہے اور معجزات وخوارق بھی ان کی تائید میں تم دیکھ چکے ہو تو پھر کیوں نہ ان کی نبوت کو تسلیم کرلیا جائے ۔ حل لغات : دَاحِضَةٌ۔ باطل المیزان ۔ یعنی جس طرح اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم کو نازل فرمایا ہے اسی طرح اس کی صداقتوں کو تولنے کے لئے معیار مقرر فرمائے ہیں ۔