سورة الشورى - آیت 9

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے مددگار (٦) بنا لئے ہیں، پس وہ جان لیں کہ اللہ ہی (حقیقی) مددگارہے، اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) غرض یہ ہے کہ کفرو ایمان کی تقسیم بالکل فطری ہے ۔ اور اللہ کی مصالح کے موافق ہے وہ اگر چاہتا تو ہر نوع کے اختلافات کو اٹھا دیتا ۔ اس کے لئے یہ بہت آسان اور سہل تھا ۔ اور جب کہ اس نے ان اختلافات کو باقی رکھا ہے تو ان سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ خندہ پیشانی سے کوشش کرنی چاہیے اس کی خلیج زیادہ وسیع نہ ہونے پائے ۔