سورة فصلت - آیت 9

قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے، کیا تم اس اللہ کا انکار (٧) کرتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا کیا ہے، اور اس کے لئے شرکاء بناتے ہو، وہی سارے جہان کا پالنہار ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَوْمَيْنِ۔ یہاں مراد بارہ گھنٹے کا دن نہیں ہے ۔ بلکہ دو مدید وقفے ہیں جن میں زمین کو پیدا کیا گیا ۔ جیسا کہ قرآن کے دیگر استعمالات سے پتہ چلتا ہے ۔ اس طرح اربعۃ ایام سے مقصود چار قرن ہیں ۔