قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْمُشْرِكِينَ
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ میں تمہارے ہی جیسا ایک انسان (٥) ہوں، مجھے وحی بھیجی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود صرف ایک ہے، پس تم سیدھے اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ، اسی سے مغفرت طلب کرو، اور ویل ہے مشرکوں کے لئے
میں ایک انسان ہوں ف 2: فرمایا جہاں تک میری جسمانی ساخت اور طبیعت کا تعلق ہے محض ایک انسان ہوں ۔ اور کسی بات میں تھی تم سے ممتاز نہیں ۔ میرے بھی دوہاتھ اور دو پاؤں ہیں ۔ دو آنکھیں اور دو ہونٹ ہیں ۔ میں بھی ایک دماغ اور ایک دل رکھتا ہوں اور بھی زندگی کی ضروریات ہوتی ہیں مگر ایک بات میں مختلف ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ اللہ کی طرف سے مجھے رسالت کے عہدہ پر سرفراز کیا گیا ہے ۔ اور مجھ کو ایک بہت بڑی ذمہ داری کا حامل بنا کر بھیجا گیا ہے میں پیغمبر ہوں رسول ہوں ۔ اور اللہ کی طرف سے ایک پیغام مسرت لے کرآیا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ خدا ایک ہے ۔ معبود ایک ہے ۔ اسی کی طرف اپنی توجہات فکروعقیدت کو پھیر لو ۔ صرف اسے اپنی نیاز مندیوں کے لئے منتخب کرلو ۔ اور اسی سے اپنے گناہوں کی بخشش طالب کرو ۔ یاد رکھو ۔ وہ مشرکین جو اسلامی نظام عمل نہیں مانتے ہیں ۔ نہ نماز پڑھتے ہیں اور نہ زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ اور آخرت پر بھی اعتقاد نہیں رکھتے ان کے لئے جہنم کا عذاب اور بڑی خرابی ہے *۔ حل لغات صفحہ :۔ جاشنا ۔ ہمارا عذاب * فصلت ۔ تفصیل سے ہے جس کے معنے جدا جدا کرکے بیان کرنے کے ہیں ۔ اور شرح وبسط کے ساتھ بیان کرنے کے بھی ہیں او یہ بھی کہ ان آیتوں میں تواصل کی بلیغ اور موسیقی خیز رعایت رکھی گئی ہے ۔ جو صوتی مناسبت کے لئے نہایت ضروری تھے ۔ اور ان تواصل کا یہ فائدہ بھی ہے ۔ کہ گویا پوری آیت کا مضمون ان میں سما جاتا ہے * کنۃ ۔ کن سے ہے ۔ جس کے معنے پوشیدہ اور مستتر شئے کے ہوتے ہیں ۔ جیسے او اکننتم فی انفسکم یہ کنان کی جمع ہے ۔ یعنی پردہ *۔ غیر ممنون ۔ غیر منقطع ، دائمی ، اور ابدی جو موقولہ نہ ہو *۔