سورة غافر - آیت 79
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے ہی تمہارے لئے چوپائے (٤٣) بنائے ہیں، تاکہ ان میں سے بعض پر تم سوار ہو، اور بعض کا گوشت کھاؤ
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: مظاہر فطرت کی ترف توجہ کو مبذول فرمایا ہے ۔ اور بتایا ہے ۔ کہ دیکھو اللہ نے تمہارے لئے کس درجہ آرام اور سہولتیں مہیا فرمادی ہیں ۔ چارپائے اور حیوانات پیدا کئے ہیں جن میں بعض پر تم سواری کرتے ہو ۔ اور بعض کو کھاتے ہو ۔ اس کے علاوہ ان کے چمڑے ۔ ہڈیوں آنتوں اور خون میں بہت سے منافع ہیں ۔ تم ان پر سوار ہوکر کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہو ۔ پھر کشتیاں اور جہاز ہیں کہ سمندر میں ڈال دیتے ہو ۔ اور لدے لدے پھرتے ہو ۔ حل لغات :۔ ومنھا تاکلون ۔ سے غرض منافع کی تقسیم ہے ۔ یعنی حیوانات میں یہ فوائد ہیں ۔ یہ مقصد نہیں ہے ۔ کہ سواری کے تمام جانور غیر کول ہیں *۔