سورة غافر - آیت 59
إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بلا شبہ قیامت ( ٣٢) آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن اکثر لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے ہیں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 3: مکے والوں کو قیامت کا بھی انکار تھا ۔ اس لئے فرمایا کہ وہ تو قطعی ہے ۔ اس کے آنے میں شک وشبہ نہیں ۔ مگر افسوس ہے کہ اکثر لوگ ایمان نہیں رکھتے اور محرومی کی وجہ سے ان حقائق کا انکار کررہے ہیں ۔