سورة ص - آیت 59
هَٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یہ (سرداران کفرکا) ایک گروہ (٢٤) ہے جو تمہارے ساتھ جہنم میں داخل ہو رہا ہے، (سردار ان کہیں گے) ان کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں ہے، بے شک یہ لوگ عذاب نار میں داخل ہونے والے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
اہل جہنم کی غلط فہمی (ف 2) قیامت میں جب یہ لوگ دیکھیں گے کہ جنہوں نے مسلمانوں کو بےحد تکلیفیں پہنچائی تھیں ۔ ہمارے ساتھ جہنم میں نہیں ہیں ۔ تو ازراہ تعجب وحیرت ایک دوسرے سے دریافت کرینگے کہ وہ لوگ جنہیں ہم دنیا میں مفسد اور شریر کہتے تھے اور جن سے ہم مذاق کرتے تھے آج کہاں ہیں ۔