سورة ص - آیت 20

وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے ان کی سلطنت (١١) کو مضبوط بنایا تھا، اور انہیں حکمت اور فیصلہ کرنے کے لئے قوت گویائی دی تھی

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: فَصْلَ الْخِطَابِ: اظہار ما فی الضمیر کی اعلیٰ ترین قدرت یعنی جو کلام کو فصیح اور روشن ہو ۔ اور حق وباطل میں تمیز کردے۔