سورة ص - آیت 10

أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یا آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان پائی جانے والی چیزیں ان کی ملکیت (٥) ہیں (تو پھر) سیڑھیاں لگا کر اوپر چڑھ جائیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ ۔ غرض یہ ہے کہ اگر آسمان وزمین کی حکومت ان کے قبضہ قدرت میں ہے ۔ تو پھر یہ کیوں آسمان پر نہیں چڑھ جاتے اور کیوں اپنے حسب منشا کار گاہ حیات کے انتظامات کو تکمیل تک پہنچاتے۔