سورة الصافات - آیت 93
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر اپنی قوت کے ساتھ ضربیں لگا کر انہیں توڑنے لگے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : فَرَاغَ۔ روغان سے مشقق ہے ۔ جس کے معنی تدبیر واحتیاط کے ساتھ کسی چیز کا قصد کرنا ہے ۔ رغن ۔ کسی بات کے قبول کرنے اور اس پر توجہ دینے کو کہتے ہیں ۔ اور کسی چیز کی طرف خواہش اور میل کرنا بھی رغن ہے۔