كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
وہ حوریں (شتر مرغ کے چھپائے ہوئے) انڈوں کے مانند (نہایت خوبصورت) ہوں گی
ف 2: ان آیات میں اللہ کے ان مخلص بندوں کا ذکر ہے ۔ جنہوں نے وقت اور اخلاص کے ساتھ اسلام کو قبول کیا ۔ اور اس کے پھیلانے میں ہر نوع کی مصیبتوں کو نجندہ پیشانی برداشت کیا ۔ ان کے لئے اللہ کے ہاں ہر قسم کی آسودگی اور تنعم کا سامان ہوگا ان کو ایسی غذائیں ملیں گی ۔ جن کے متعلق اس سے پہلے آیات میں شاید جاچکا ہے ۔ یعنی میو وں سے ان کے کام وذہن کی تواضع کی جائے گیا ۔ اور عزت و تکریم کے ساتھ آرام کے باغوں میں رہیں گے ۔ اور آراستہ تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے اللہ کی نعمتوں کا نظارہ کرینگے ۔ لطیف اور عمدہ جام ہائے شراب کی گردش ہوگی جو دودھ کی طرح سفید ہوگی ۔ اور نہایت لذیذ درد سر اور تکلیف دہ خمار سے بالکل پاک ہوگی جس میں کیف ہوگا ۔ مگر عقل میں فتور نہیں پیدا ہوگا عورتیں ایسی عفیف کو سوائے خاوند کے دوسروں پر للچائی ہوئی نظریں نہ ڈالیں گی ۔ بڑی بڑی آنکھیں ۔ رنگ محفوظ انڈوں کی طرح سفید ۔ گویا تمام زندگی کیف وسرور کی زندگی ہوگی *۔ حل لغات :۔ عول ۔ شراب پینے کے بعد جو سربھاری ہوجاتا ہے اس کو کہتے ہیں ۔ قصرات یطرف ۔ دونوں معنے ہیں نیچی نگاہیں رکھنے والی عورتیں اور وہ عورتیں جو اپنے شوہر کے سوائے دوسرے مرد پر نظر ڈالیں *۔