سورة يس - آیت 65

الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰ أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم آج ان کے منہ پر مہر (٣١) لگا دیں گے، اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے، اور ان کے پاؤں ان کے کرتوتوں کی گواہی دیں گے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اعضاء بھی بولیں گے ف 1: تم حجت کی بنا پر خدا کے سامنے ہمارا منہ بند ہوجائے گا ۔ جو کہ اس دنیا میں ہر گناہ کی وکالت کرتا ہے ۔ زبانیں گونگ ہوجائیں گی ۔ جو کہ طاقت اور تیزی سے معصیت کی اس طرح تابید کرتی ہے ۔ کہ اس پر صواب کا شبہ ہونے لگتا ہے ۔ ہاتھ پاؤں اور دیگر جوائع جو چھپ چاپ ہماری خواہشات نفس کی تکمیل میں معروف ہوجاتے ہیں ۔ وہاں فرمانبرداری نہیں کریں گے ۔ اور ہماری مخالفت میں گواہی دیں گے ۔ اور کوئی بات رب العزت سے پوشیدہ اور مستتر نہیں رہے گی *۔ یہ گواہی اور شہادت کس نوح کی ہوگی ہاتھ ، پاؤں اور جوارح کہیں نفرح بولیں گے ۔ یہ ایسی باتیں ہیں جن کو اس دنیا میں پوری طرح سمجھنا فہم انسانی کی وسعت سے باہر ہے ۔ ہاں یہ چیزیں ناممکن نہیں ہیں ۔ آج اگر گراموفون کے ریکارڈ متکلم اور گویائی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ تو کل گوشت پوست کے یہ اعضاء بھی گفتگو کرسکیں گے ۔ اور زبان آخرسوائے گوشت کے اور کیا چیز ہے ؟ جب یہ وہ انگل کی چیز بڑھ بڑھ کر باتیں بناسکتی ہے ۔ تو اللہ تعالیٰ اعضاء وجمارح میں بھی یہ استعداد پیدا کرسکتے ہیں ۔ کہ وہ بول سکیں ۔ اور جہاں تک اس کی قدرت کا تعلق ہے ۔ وہ اتنی وسیع ہے ۔ کہ اس قسم کے سوالات پیدا ہی نہیں ہوتے ۔ وہ چاہے تو لوہے میں نغمے پیدا کردے ۔ اور پہاڑوں میں حساس دل رکھ دے *۔ حل لغات :۔ فطمسنا ۔ طمس سے مشتق سے ۔ جس کے معنے کسی چیز کے نقش اور اثر کو مٹا دینا ہے ۔ جیسے واذا النجوم طمست ۔ یعنی جب ستاروں کی روشنی ان سے چھین لی جائے گی * تختم ۔ مہرکردیں گے *۔