سورة الأحزاب - آیت 58
وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بغیر کسی قصور کے ایذا (47) پہنچاتے ہیں، وہ بہتان دھرتے ہیں، اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھاتے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اللہ تعالیٰ کو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی عزت اور حرمت نہایت عزیز ہے ۔ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی شخص کسی مرد مسلمان کو ذلیل کرے ۔ کیونکہ مسلمان کی عزت اور حرمت سے کائنات کا نظام حیات قائم ہے ۔ مسلمان کی ذلت کے معنی حق وصداقت کی تذلیل ہے ۔ اور خدا پرستوں کی ایسی جماعت کی تحقیر ہے جو کائنات میں امام ہیں اور ساری دنیا کی راہ نمائی جن کا دینی فرض ہے ۔