سورة الأحزاب - آیت 4
مَّا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ ۚ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّائِي تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِكُمْ ۚ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ قَوْلُكُم بِأَفْوَاهِكُمْ ۖ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے کسی کے جسم میں دو دل (٣) نہیں رکھا ہے، اور تم اپنی جن بیویوں سے ظہار کرتے ہو، انہیں اللہ نے تمہاری مائیں نہیں بنا دی ہیں اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے بیٹے بنا دیئے ہیں، یہ تو صرف تمہاری زبانی باتیں ہیں، اور اللہ حق بات کہتا ہے اور سیدھی راہ دکھاتا ہے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔