سورة السجدة - آیت 29
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان نفع نہیں پہنچائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: مکے والے چونکہ قیامت کے منکر تھے ۔ اس لئے وہ ازراہ طنز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے تھے ۔ کہ قیامت کب آئیگی فیصہ کا دن کس وقت آئے گا ؟ قرآن کہتا ہے کہ وہ جب بھی آئے گا ۔ آئے گا ۔ مگر تم یاد رکھو کہ اس وقت کا ایمان سود مندنہ ہوگا ۔ اور نہ اس وقت تمہیں پھر دوبارہ مہلت دی جائینگی کہ دنیا میں جاؤ۔ اور اپنے اعمال سنوار لو ۔ وہ مکافات کا دن ہے ۔ اس وقت اعمال منقطع ہوجائیں گے *۔