سورة السجدة - آیت 19
أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَىٰ نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جو لوگ ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے، ان کی رہائش کے لئے جنتیں ہوں گی، جو ان کے نیک اعمال کے سبب انہیں بطور ضیافت ملیں گی
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: نُزُلًا۔ مہمانی ۔ جنت کی نعمتوں کو ضیافت کے ساتھ اس لئے تعبیر کیا ہے کہ مہمان کی خاطر داری زیادہ کی جاتی ہے ۔ گویا اہل جنت تکلفات اور آسودگی کے لحاظ سے یوں رہیں گے جس طرح مہمان۔