سورة الروم - آیت 35

أَمْ أَنزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوا بِهِ يُشْرِكُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

کیا ہم نے ان کے پاس کوئی دلیل (٢١) بھیج دی ہے جو انہیں ان شرکاء کی خبر دیتی ہے جنہیں وہ اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: سُلْطَانًا۔ دلیل قاہر ۔ مسکت استدلال يَتَكَلَّمُ۔ یعنی کیا وہ منطقی طور پر اثبات دعویٰ کے لئے کفایت کرتی ہے اور تم کو مجبور کررہی ہے کہ شرک کا ارتکاب کرو ۔