سورة العنكبوت - آیت 69

وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو لوگ ہمارے دین کی خاطر کوشش (٤٣) کرتے ہیں، ہم انہیں اپنے راہ راست پر ڈال دیتے ہیں اور بے شک اللہ نیک عمل کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

فیوض رحمت کی بارش ف 1: عرفان اور سلوک کی وسعتیں بےانتہا ہیں ۔ اور مجاہدین ذات وتفرید کے لئے داد بہائے ایمن بوقلمون کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا ۔ کہ اس نے تجلیات وانوار کا پور پورا احاطہ کرلیا ہے ۔ جس قدر اس خطیرہ قدس کا قرب حاصل ہوگا ۔ اسی تناسب سے نظروں میں وسعت پیدا ہوگی ۔ اور معلوم ہوگا کہ ہزار وہزار پردے درمیان میں حائل ہیں ۔ اور مقامات واحوال کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ ان سب پر کسی شخص کا احاطہ ناممکن ہے ۔ ہاں یہ ضرورہے کہ جدوجہد کرنے والوں کے لئے اللہ کی طرف سے توفیق وتیسیرارزاقی ہے ۔ اور سالک ایک قسم کی اعانت اور شفقت محسوس کرتا ہے ۔ یعنی ہمت اور خلوص شرط ہے ۔ پروردگار عالم کے فیوض رحمت کی بارش کمزور اور ناتوان انسان پر ہمیشہ ہوتی ہے