سورة العنكبوت - آیت 67
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَكْفُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ہم نے ان کے لئے ایک پرامن حرم (٤١) بنایا ہے، جبکہ لوگ ان کے اردگرد سے اچک لئے جاتے ہیں، کیا وہ لوگ معبود ان باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا ناشکری کرتے ہیں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات : ویتخطف الناس من حولھم یعنی یہ لوگ محض بیت اللہ کی وجہ سے امن وضمانیت کی زندگی بسر کررہے ہیں اور سارے ملک میں فساد کی آگ مشتعل ہے ۔ حقیقت * تلیین کے لغوی معنے اچک لیجانے اور اٹھا لیجانے کے ہیں *