سورة العنكبوت - آیت 64

وَمَا هَٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ ۚ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور یہ دنیاوی زندگی لہو و لعب (٣٩) کے سوا کچھ نہیں ہے اور بے شک آخرت کا گھر ہمیشہ باقی رہنے والا ہے، کاش کہ انہیں اس بات کا علم ہوتا

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ لھو ۔ کے معنی اصل میں برگشتہ کرنے کے ہیں یعنی دنیا ایسا مقام ہے جس کے مشاغل عقبی کی فکر سے انسان کو برگشتہ کردیتے ہیں اور ان عارضی دلچسپیوں میں پڑ کر انسان کچھ اس قدر کھو جاتا ہے کہ دنیا کا جاودانی پہلو اس کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے لعبا ۔ سے مراد یہ ہے کہ یہ دنیا ایسی چیز نہیں جسے آپ غیر ضروری وقعت دیں اور اسے بہت اہم سمجھیں اصل زندگی کے مقابلے میں اور زندگی کی حقیقی تگ و دو کے مقابلہ میں اس کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے کھیل کود کی یعنی دنیا کی دلچسپیاں محض اس لئے ہیں کہ ان کی روحانی زندگی کی جانغسل مساعی کو جاری رکھنے کے لئے مدد مل سکے ! اور نفس کو تھوڑی سی آسودگی حاصل ہوجائے اور بس