سورة العنكبوت - آیت 16
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے ابراہیم کو (١٠) نبی بنا کربھیجا جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم کچھ جانتے ہو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: حضرت نوح کے بعد جب ارض بابل میں شرک پھیل گیا ۔ اور ساری قوم خدا کی نافرمان ہوگئی تو حضرت ابراہیم مبعوث ہوئے ۔ انہوں نے بڑی حکمت وہ دانائی اور جرات وجسارت سے لوگوں کو ایک اللہ کی چوکھٹ پر جھکنے کی دعوت دی ۔ اور اللہ کے عذاب سے ڈرایا *۔