سورة القصص - آیت 48
فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَىٰ ۚ أَوَلَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ ۖ قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَافِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب ان کے پاس ہماری طرف سے رسول برحق پہنچ گیا تو کہنے لگے کہ موسیٰ کی طرح اسے بھی معجزات کیوں نہیں دیے گئے کیا وہ اس سے پہلے موسیٰ کے معجزات کا انکار نہیں کرچکے ہیں کیا انہوں نے نہیں کہا کہ یہ دونوں ایک جیسے جادوگر ہیں اور کہا کہ ہم سب کا انکار کرتے ہیں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات :۔ الحق ۔ پیام صدق ، وصداقت * تطاھرا ۔ ایک دوسرے کے ہم نوا ہیں *