سورة القصص - آیت 35
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اللہ نے کہا، میں آپ کے بھائی کے ذریعہ آپ کے بازو مضبوط کروں گا اور آپ دونوں کو ایسی ہیبت عطا کروں گا کہ وہ آپ کے قریب نہیں آئیں گے، ہماری نشانیوں کے ذریعہ آپ دونوں اور آپ کے پیروکار ہی غالب ہوں گے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہاری درخواست قبول ہے ہم تمہارے بھائی کو تمہارا قوت بازو بنائیں گے ۔ اور تم دونوں کو غلبہ دینگے ۔ مخالفین عداوت کا ہاتھ تمہاری طرف نہیں بڑھا سکیں گے ۔ اور تم مع اپنے ماننے والوں کے غالب ومقصود رہو گے ۔ حل لغات : سُلْطَانًا۔ غلبہ ۔ قوت اور دلیل ۔