سورة القصص - آیت 14

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَىٰ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب موسیٰ اپنی بھرپور جوانی (٩) کو پہنچ گئے اور ان کو جسمانی نشوونما مکمل ہوگئی تو ہم نے انہیں حکمت وعلم دیا اور ہم نیک لوگوں کو اسی طرح اچھابدلہ دیا کرتے ہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) یعنی موسیٰ (علیہ السلام) جب جوان ہوئے تو ہم نے انہیں علم بخشا ۔ اور پیغمبرانہ سوجھ بوجھ عنایت فرمائی ﴿وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ سے غرض یہ ہے کہ جو لوگ نیک اور صالح ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح ان کے علم اور حکمت میں اضافہ کرتا رہتا ہے ۔ حل لغات: أَشُدَّهُ۔ قوت ۔ توانائی ۔ جوانی ۔