سورة القصص - آیت 7
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ أُمِّ مُوسَىٰ أَنْ أَرْضِعِيهِ ۖ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي ۖ إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے موسیٰ کی ماں کو حکم (٦) دیا کہ تم اسے دودھ پلاتی رہو اور جب تمہیں اس کی زندگی کا ڈر ہوجائے تو اسے سمندر میں ڈال دو اور نہ ڈرو اور نہ غم کرو ہم بلاشبہ اسے تمہارے پاس لوٹا دیں گے اور اسے اپنے رسولوں میں سے بنائیں گے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: اس کے بعد قصہ کی تفصیلات بیان فرمائی ہیں کہ کیونکر ہم نے موسیٰ کو ان کی ماں کی گود سے اٹھا کر فرعون کی آغوش میں پہنچا دیا ۔ اور پھر کیونکر ام موسیٰ کو موقع دیا ۔ کہ وہ مادرانہ جذبات محبت وشفقت کی تکمیل کرے ۔