سورة النمل - آیت 74

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور بے شک آپ کارب وہ سب کچھ جانتا ہے جنہیں ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جن کا وہ اعلان کرتے ہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: اس آیت میں کفار کے مخفی ارادے سے اور بھید جو تھے ان کے متعلق ارشاد ہے کہ وہ ہم سب کو معلوم ہیں ۔ تم یہ نہ سمجھو ۔ کہ اللہ اور اس کا رسول تمہارے مکار سے آگاہ نہیں *