سورة النمل - آیت 39

قَالَ عِفْرِيتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَ ۖ وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ایک دیوہیکل جن نے کہا، میں آپ کے پاس اسے اس سے پہلے لے آؤں گا کہ آپ اپنی مجلس برخواست کریں اور میں اس کام کی طاقت رکھتا ہوں اور اسے پوری امانت کے ساتھ نباہوں گا۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ عفریت ۔ دیو خبیث ۔ لڑاکو ۔ چالاک ۔ توانا جن وانسان دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔