سورة النمل - آیت 17
وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور سلیمان کے لئے جنوں، انسانوں اور چڑیوں پر مشتمل بہت سے لشکر جمع (١٠) کردیئے گئے، جو نظم و ضبط کے پابند رکھے جاتے تھے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
چیونٹی اور سلیمان : (ف 2) حضرت سلیمان کے متعلق بائبل میں بھی مذکور ہے کہ بہت شان وشوکت کے نبی تھے اس آیت میں ان کی حشمت وجلال اور تسخیر کا ذکر ہے فرمایا :اس کے عساکر میں جن وانس کے علاوہ طیور بھی تھے جن سے جنگی خدمات لی جاتی تھیں ایک واقعہ بیان کیا ہے ۔ جس سے ان کی عظمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ حل لغات : يُوزَعُونَ ۔یعنی باضابطہ انکو تقسیم کر رکھا تھا