سورة النمل - آیت 7

إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے وہاں سے یا تو میں کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا تمہارے لیے سلگتا ہوا ایک انگارا تاکہ تم اسے تاپو۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ ھدی ۔ سے غرض ہدایت ۔ درجات و مراتب سے اٰنست میں نے دیکھی ، محسوس کی * تصطلون ۔ اصطیلا سے ہے ۔ آگ تاپنا *