سورة الشعراء - آیت 91
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جہنم گمراہوں کے سامنے کردی جائے گی۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: یعنی اللہ کے نیک بندے اس کے مقام فضا کے بالکل قریب ہوں گے ۔ وہ دیکھیں گے ۔ کہ جنت کی تمام نعمتیں ان کے سامنے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو گمراہ ہیں ۔ جنہوں کے دنیا میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے دین کی نہ الفت کی ۔ اور شرک کی لعنتوں میں گرفتار رہے ۔ اپنے کو جہنم کے نزدیک تر پائیں گے ۔ اور محسوس کریں گے ۔ کہ جہنم ان کے روبرو منہ کھولے کھڑا ہے *۔