سورة الشعراء - آیت 36

قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سرداروں نے کہا، آپ اسے اور اس کے بھائی کو کچھ دنوں کے لیے بند کردیجیے اور شہروں میں اپنے نمائندے بھیج دیجیے،

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ ارجہ ۔ ڈھیل دیجئے ۔ یا توقف کیجئے *۔ ارجہ سے امر ہے جسے معنے تاخیرہ تعویق میں ڈالنے کے ہیں