سورة الشعراء - آیت 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
فرعون نے کہا، اور رب العالمین (١٠) کون ہے؟
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مَا رَبُّ الْعَالَمِينَ۔ ما یہاں منطقی تعریف کے لئے نہیں بلکہ اس کا مقصود یہ تھا کہ موسیٰ خدا کا صحیح صحیح تخیل پیش کریں ۔