سورة الفرقان - آیت 44

أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا آپ کا خیال ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے یا سمجھتے ہیں وہ تو چوپایوں کے مانند ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: مقصود یہ ہے ۔ کہ یہ لوگ دلائل و ہوا مین کی وجہ سے اسلام کی صداقتوں کا انکار کرتے ۔ بلکہ محض ہوائے نفس کی پیروی میں ایسا کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کا خدا تو ان کی اپنی خواہشات ہیں ۔