سورة الفرقان - آیت 26

الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس دن حقیقی بادشاہت صرف رحمن کی ہوگی، اور کافروں کے لیے وہ بڑا ہی سخت دن ہوگا۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 3: اس آیت سے مقصود وہ اس کیفیت کو ظاہر کرتا ہے جب حشر میں کفار کو معلوم ہوگا کہ ہمارے اعمال کا انجام کیا ہونے والا ہے (اس وقت یہ لوگ اپنے دانتوں سے اپنے ہاتھ کاٹیں گے اور نہایت ہی حسرت ناک انداز میں کہیں گے ۔ اے کاش ہم نے رسول کی پیروی کی ہوتی ۔ اور ہم فلاں فلاں گمراہ اور بدکردار لوگوں کو دوستی کے لئے منتخب نہ کرتے *۔ حل لغات :۔ عسیرا مشکل دشوار گزار * فلانا ۔ غیر متعین شخص * خدولا ۔ خدول سے ہے معنی مدد دینا ۔ خوار کرنا * مھجورا ۔ متروک ۔ چھوڑا ہوا *۔