سورة الفرقان - آیت 25
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جس دن آسمان (١١) پھٹ کر ایک بادل نمودار ہوگا اور اگر وہ در گروہ فرشتے اتارے جائیں گے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: یوم تشقق السماء باالغمام سے یہ مراد ہے کہ جس دن قیامت آجائیگی آسمان پھٹ جائے گا اور صرف برحق اکبر معلوم ہوگا اور فرشتے کثرت کے ساتھزمین پر نازل ہوں گے ۔ تاکہ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ اس دن بادشاہت اور اختیارات صرف اللہ کے ہاتھ میں ہوں گے ۔ اور دنیا کی کوئی قوت زمین وآسمان کو تباہی سے نہ بچا سکے گی ۔ یہ دن ان لوگوں کے لئے سخت ہوشربا ہوگا جو کہ اس دن پر یقین نہیں رکھتے تھے اور قیامت کا نام لے کر مضحکہ اڑاتے تھے *۔