سورة الفرقان - آیت 20
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ ۗ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ ۗ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی انبیا (٨) بھیجے سب کھانا کھاتے تھے، اور بازاروں میں چلتے تھے، اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لیے باعث آزمائش بنایا ہے (تاکہ دیکھیں) کیا تم صبر کرتے ہو؟ اور آپ کا رب سب کو اچھی طرح دیکھ رہا ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) اس آیت میں منصب نبوت کی تشریح ہے بتایا ہے کہ بشریت رسالت کے منافی نہیں اور اس وقت تک جتنے پیغمبر آئے ہیں ، سب انسان لوازم واوصاف سے متصف تھے ، اور سب بشری تقاضوں سے مجبور تھے ۔ حل لغات : بورا : ہلاک ہونے والا ، واحد اور جمع مذکر اور مؤنث سب کے لئے استعمال ہوتا ہے بوار سے ہے جس کے معنے تباہی کے ہیں ۔