سورة النور - آیت 53

وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۖ قُل لَّا تُقْسِمُوا ۖ طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور منافقین نے اللہ کی سخت قسمیں (٣٠) کھائیں کہ اگر آپ انہیں حکم دیں گے تو وہ جہاد کے لئے ضرور نکلیں گے، آپ ان سے کہہ دیجئے کہ قسمیں نہ کھائیں، فرمانبرداری تو خود معلوم ہوجاتی ہے بیشک اللہ تمہارے کارناموں سے خوف واقف ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ: محاورہ ہے جس کے معنی مضبوط اور مستحکم قسم کھانے کے ہیں ۔