سورة المؤمنون - آیت 75
وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اگر ہم ان پر رحم (٢٢) کریں اور انہیں جو تکلیف و پریشانی لاحق ہے اسے دور کردیں تو وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہنے پر اور اصرار کرنے لگیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٣) کفار کی نفسیات کفر کی تشریح فرمائی ہے ، کہ یہ لوگ لا بد تمرد ، وسرکشی میں سرگردان رہیں گے ، ہم اگر ان کو اپنی آغوش رحمت میں بھی لے لیں ، ان کے جرائم سے درگزر کریں ، اور عذاب کو ٹال دیں ، جب بھی ان کی کیفیت یہی رہے گی ، کہ ادھر عذاب دور ہوا ، ادھر یہ اسی کفر والحاد میں پھر مبتلا ہوگئے ۔